تربت، شاہراہوں کی بندش اور دھرنوں کے دوران مسافربسوں کو راستہ دیا جائے، بس اینڈ کوچز یونین
تربت (انتخاب نیوز) شاہراہوں کی بندش اور دھرنوں کے دوران مسافربسوں کو راستہ دیا جائے۔ ان خیالات کااظہاربس اینڈ کوچز ٹرانسپورٹ یونین مکران کے نائب صدررفیق قاضی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ مکران کے مختلف شہروں اورشاہراوں پر آئے روز حق وحقوق جیسے مطالبات کیلئے مین شاہراہوں کو بند کرکے دھرنادیاجاتاہے،جس سے مریض مسافرکا فی مشکلات اورتکلیف دہ دورسے گزرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ روڈ بلاک دھرنوں کے دوران جس طرح ایمبولینس گاڑی کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے یہ اچھی سوچ اورمثبت روایت ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ مسافر بسوں کو بھی جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ مسافربسوں میں مختلف امراض میں مبتلا لوگ کراچی میں علاج کیلئے ہسپتال جارہے ہوتے ہیں،یا کراچی میں ڈاکٹرزکو چیک اپ کرانے کے بعد گھر پر علاج جاری رکھنے کیلئے واپس اپنے شہروں میں آرہے ہوتے ہیں،جب واپس اپنے شہر میں داخل ہورہے ہوتے ہیں تو روڈ بلاک احتجاجوں کی وجہ سے وہ فوری گھر نہیں پہنچ سکتے ہیں اس وقت سفر کا تھکاوٹ،بے چینی اورپھر بیماری سے انکا برا حال ہوتاہے۔سیاسی،سماجی تنظیموں سے گزارش ہے کہ وہ مسئلے پر سنجیدگی سے سوچ بچارکرکے آئندہ مسافر بسوں کو نہ رکاجائے ان میں مریض،خواتین اورمعصوم بچے ہوتے ہیں۔


