اجازت ملنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے بس گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا

اسلام آباد:حکومت پنجاب کی جانب سے بیرون شہر ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ملنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے بس گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز نے موقف اختیار کیاکہ حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد ممکن نہیں، سوشل ڈسٹنس کے نام پر ایک سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر مسافر نہیں بٹھا سکتے۔ ٹرانسپورٹرز نے کہاکہ ایسے کرنے سے ہمارے اخراجات پورے نہیں ہوتے،پہلے ہی نقصان ہوچکا، عید پر چھٹیوں پر آبائی علاقوں میں جانیوالے لوگوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں