غیرمجاز افراد کو سعودی عرب میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے پرقید اور جرمانہ کی سزا
ریاض(انتخاب نیوز)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نےایک بار پھر باور کرایا ہے کہ غیر مجاز افراد کو مملکت میں داخل کرانے میں مدد کرنے والے سہولت کاروں کو قید اور ایک ملین ریال تک جرمانہ کی سزا سنائی جائے گی۔ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے ٹویٹر اکانٹ کے ذریعے بتایا کہ سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخلے میں سہولت فراہم کرنے والے، انہیں اس کے اندر منتقل کرنے، انہیں پناہ دینےاور انہیں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کے لیے15 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جرم ان بڑے جرائم میں سے ایک ہے جس پر قانون فوری حرکت میں آئے گا اور سہولت کاروں کو فوری طورپر گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


