بروس لی کی پراسرار موت کا راز برسوں بعد سامنے آگیا

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک )بروس لی کو فلمی دنیا کا عظیم ترین مارشل آرٹ آرٹسٹ قرار دیا جاتا ہے جن کا انتقال 20 جولائی 1973 کو 32 سال کی عمر میں ہوا۔ بروس لی کی اتنی کم عمری میں موت کی وجہ سے اسے پراسرار قرار دیا گیا اور متعدد عجیب تھیوریز سامنے آئیں۔ مگر اب ایک نئی تحقیق میں لٹل ڈریگن کی عرفیت سے مشہور بروس لی کی موت کی ممکنہ وجہ بتائی گئی ہے۔ اس تحقیق میں دعوی کیا گیا کہ بروس لی کی موت کی وجہ بہت زیادہ پانی پینا ہے۔ابھی اس تھیوری کی تصدیق تو نہیں ہوئی مگر اس مقصد کے لیے محققین نے بروس لی کی موت سے جڑے حقائق کا تجزیہ کیا تھا۔محققین نے بتایا کہ آسان الفاظ میں ہمارا خیال ہے کہ گردوں کا بہت زیادہ پانی کو فلٹر نہ کرپانا بروس لی کی موت کی وجہ بنا۔محققین کے مطابق ہمارا خیال میں بروس لی کی موت گردوں کے غیرفعال ہونے کا نتیجہ تھی کیونکہ گردے اضافی سیال کو کنٹرول نہیں کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں