بی اے پی کے رہنما یعقوب امام بزنجو کا پارٹی سے مستعفی ہونیکا اعلان

گوادر (بیورو رپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق امیدوار میر یعقوب امام بزنجو نے بی اے پی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ دوستوں سے مشاورت کرکے عنقریب آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ سابق امیدوار ضلع گوادر بلوچستان عوامی پارٹی میر یعقوب امام بزنجو نے اپنی رہائشگاہ پر گوادر پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں عصرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی باہمی مشاورت سے بلوچستان عوامی پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دوستوں کے ساتھ مشاورت کرکے آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں