فٹبال کا سب سے بڑا عالمی میلہ آج سے قطر میں سجے گاخواتین کیلئے چست اور چھوٹے لباس پہننے پر پابندی

فٹبال کا سب سے بڑا عالمی میلہ فیفا ورلڈ کپ کا افتتاح اتوار 20 نومبر 2022ء کوقطر میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران جہاں اسٹیڈیم اور اردگرد میں الکوحل سے بنی اشیا پر پابندی ہے وہیں غیرملکی خواتین کے مختصر لباس پہننے کی بھی ممانعت ہے۔قطر کے سخت قوانین کے باعث یورپی اور دیگر ٹھنڈے ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بہت احتیاط برتنی ہو گی کیونکہ شائقین کو عوامی مقامات پر محبت کا اظہار یا جسم کی نمائش کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اور انہیں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
Load/Hide Comments