کوئٹہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی،64افراد گرفتار، 156 دکانیں سیل

کوئٹہ:کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کردیں، 156 دکانیں سیل کرکے 64 افراد کو گرفتار جبکہ 158 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 156 دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹس نے 463 گاڑیوں کو چیک کرکے 158 گاڑیوں کو بلاوجہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چالان کیا جبکہ 64 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں