نیب نے بحریہ ٹاﺅن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) نیب سندھ کی جانب سے بحریہ ٹاﺅن کراچی کیخلاف چلنے والی تحقیقات میں پیشرفت۔ نیب نے بحریہ ٹاﺅن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کردیا۔ نیب نے بحریہ ٹاﺅن کراچی کے ایک ہزار کمرشل پلاٹس کو منجمد کرنے کا لیٹر جاری کر دیا۔ ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی طرف سے جاری لیٹرمیں کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم جاری۔نیب نے بحریہ ٹاﺅن کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد اکٹھے کرلئے۔ نیب نے تحقیقات تیز کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں