کورونا، مزید 29 کیسز رپورٹ، 42 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 29 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں