کوئٹہ، تین بھائیوں کے قاتل بیٹے کو والدین نے قصاص اور دیت کے تحت معاف کردیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قاتل بیٹے کو والدین نے قصاص اور دیت کے تحت معاف کردیا، زراہع کے مطابق کوئٹہ ایڈیشنل سیشن جج پانچ کی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت میں تین بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم عدالت میں پیش ہوا تاہم مقتولین کے والدین نے ملزم کو قصاص ودیت کے تحت معاف کر دیا۔ اور کہا کہ ملزم سے یہ غلطی ہوئی ہے ہم اس کو معاف کرتے ہیں، ملزم کو معاف کرنے کے بعد عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا،واضح رہے کہ جوائنٹ روڈ پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے تین بھائیوں کو قتل کر دیا تھا، فائرنگ کے واقعہ میں تین بھائی جاں بحق اور ایک گھریلو ملازم زخمی ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں