بلوچستان تجارت کے لئے سینٹرل ایشیاکا گیٹ وے ہیں،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ اور جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روگیر لوٹز (Dr Rudgier Lotz)نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے کاروباری سطح پر استحکام لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے بلوچستان کے لوگوں اور تاجر برادری کو ویزے کے حصول میں آسانیاں فراہم کریں گے بلوچستان تجارت کے لئے سینٹرل ایشیاکا گیٹ وے ہیں اور صوبے کے پاس گہرے پانی کا سمندر ہے جس کی سینٹرل ایشیامیں بڑی اہمیت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورے کے موقع پر عہدیداروں اور ممبران سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چیمبر کے صدر حاجی ولی محمد، سینئر نائب صدر سید عبدالخالق آغا سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ میرا بلوچستان کا پہلا دورہ ہے اور میرا مشن ہے کہ بلوچستان میں آنے والے سالوں میں صوبے پر خصوصی توجہ دوں کیونکہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے مختلف شعبوں میں بہت اہم صوبہ ہے بلوچستان کاروبار کے لحاظ سے دنیا کا حب ہوگا گزشتہ سالوں میں پاکستان کاروباری سطح پر استحکام لانے میں کامیاب رہا بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے میں اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں کاروباری صنعتی کو فروغ دلاں گا بلوچستان کے لوگوں بالخصوص تاجر برادری بزنس کمیونٹی کو ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی کیونکہ بلوچستان کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے اعزازی قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے بلوچستان تجارت کے لئے سینٹرل ایشیاکا گیٹ وے ہے بلوچستان کے پاس گہرے پانی کا سمندر ہے جس کی سینٹرل ایشیامیں بڑی اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے ڈرائی فروٹس بہت مشہور ہیں جنہیں ہم جرمنی میں اپنے گھروں میں استعمال کرتے ہیں ہم تاجروں کی سہولت کے لئے ویزے مراحل کو آسان بنائیں گے تاکہ انہیں سہولت مل سکے۔ اس موقع پر بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ جرمنی بلوچستان میں ویسٹ پلانٹ مینجمنٹ میں سرمایہ کاری کرے تاکہ انرجی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔ بلوچستان تجارتی حب ہے ہم ہمیشہ جرمن کو سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہیں گے جرمنی پاکستان ایکسچینج پروگرام شروع کرنا ہوگا تاکہ دونوں ممالک میں تعلقات مزید فروغ پاسکیں انہوں نے کہا کہ چیمبر کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے دونوں ممالک کے تاجروں کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ہم جرمنی بشمول تمام ممالک کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جرمنی بلوچستان میں ویسٹ پلانٹ مینجمنٹ میں سرمایہ کاری کرے تاکہ انرجی بحران پر قابو پاکر صوبے میں توانائی کے شعبے کی ضرورت کو بڑھایا جاسکے۔ اس موقع پر جرمن قونصل جنرل کو کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی جانب سے شیلڈ بھی دی گئی۔


