قاسم جومارت توکایف دوبارہ قازقستان کے صدر منتخب

آستانہ(انتخاب نیوز)قازقستان کے موجودہ صدر قاسم جومارت توکایف ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔قازقستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نورلان عبدیروف نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قاسم جومارت توکایف نے اتوار کے روز ڈالے گئے 1 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 81.31فیصد تقریبا 83لاکھ ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی ہے۔قاسم جومارت توکایف نے پیر کے روز کہا ہے کہ صدارتی انتخابات تاریخی اہمیت کے حامل اور ایک نئے سیاسی دور کا آغاز ہیں، مزید کہا کہ قازق حکام پائیدار اصلاحات کا نفاذ کر کے ایک نئے قازقستان کی تعمیر کیلئے کوشش کرینگے۔قازقستان میں اتوار کے روز صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، توکایف سمیت 6 امیدواروں نے صدارت کے حصول کی دوڑ میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں