بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،جمال رئیسانی

کوئٹہ (آئی این پی) وزیر اعلی بلوچستان کے کواڈینیٹر برائے یوتھ افیئر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جب تک نوجوان اپنا کردار ادا نہیں کریں گے اس وقت تک ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے کچھ عناصر نے بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے بلوچستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہے ان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگیان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں مبارکباد دینے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے نام نہاد قوم پرستوں نے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے ہمارے نوجوانوں کو غلط راستے پر گمراہ کرنے کی کوشش کی اور دشمن کے ہاتھوں استعمال کرکے ان کے مستقبل کو دا پر لگادیا اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے نوجوان اعلی تعلیم حاصل کرکے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار اد اکریں بلوچستان ہمارا مستقبل ہے اور اس میں نوجوان اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت حالات بدل گیا ہے اور نوجوانوں نے ان مفاد پرستوں کا راستہ چھوڑ دیا جنہوں نے ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ میں خود نوجوانوں کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا اور اس کے لئے ہرقسم کی قربانی اور خدمت کرنے کیلئے تیار ہے نوجوانوں نے اب اپنا مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں