انٹرنیشنل نظام میں کوئٹہ کے نام سے نئی اکائی شامل

کوئٹہ (انتخاب نیوز)اکائیوں کے انٹرنیشنل نظام میں ایک نئی اکائی کانام شامل کیاگیا جوکوئٹہ کہلائی گی۔ پیرس میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں ماس یاکمیت (وزن)سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی اکائی کو اوزان وپیمائش کے نظام میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے کانفرنس میں کوئٹہ نام سے منظور کردہ اکائی کا مطلب ہوگا ایک (ون) کے بعد تیس (30)صفر ہونگے توکمیت کے لحاظ اس کے نام کوئٹہ ہوگا جبکہ سب سے چھوٹی اکائی کوئکٹوہوگا اس کا مطلب اعشاریہ کے بعد تیس صفر عالمی کانفرنس میں کوئٹہ اور کوئکٹوکے نامور برطانوی سائنسدان ڈاکٹر رچرڈبرؤن نے تجویز کئے تھے ڈاکٹر رچرڈبرؤن کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا میں اس قدر تیزی سے ڈیٹابڑھ رہاہے کہ اس کیلئے ضروری ہوگیا اکائیوں کو توسیع دی جائے موجودہ نظام میں چھوٹی اور بڑی اوزان کیلئے تو اکائیاں موجود تھی مگر دن دگنی بڑھتی ڈیٹا کیلئے یہ اکائیاں بھی کم پڑگئیں 15اور 18نومبر کو ہونے والے عالمی کانفرنس کے دوران اکائیوں کی منظوری دیدی جس کے فوراًبعد یہ نافذ العمل ہوگیا اب کمیت کی سب سے بڑی اکائی ”کوئٹہ“جبکہ سب سے چھوٹی اکائی کوئکٹو ہوگی میٹرک سسٹم میں رائج اکائیاں مثالاً گرام‘سینٹی گرام‘ملی گرام‘ٹن وغیرہ کام کررہی ہے عالمی کانفرنس سے آخری مرتبہ 1991ء میں انٹرنیشنل نظام میں توسیع کی تھی اب 33سال کے بعد نئے معیارات کااضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں