بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا مسودہ قانون منظور کرلیا
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا مسودہ قانون منظور کرلیا۔رہائشی ہوٹلوں کے ٹیکسز میں اضافے کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس پر قائم مقام اسپیکر نے محکمہ ایکسائز کے سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو کو جمعرات 24نومبر کو طلب کرلیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت ڈیڈھ گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے ایوان کی توجہ رہائشی ہوٹلوں کے ٹیکسز میں اضافے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے 2018 سے رہائشی ہوٹلوں کے ٹیکسز میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے ہوٹل مالکان ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے ہوٹل ختم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں،قائم مقام اسپیکر نے محکمہ ایکسائز کے سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو کو 24نومبر کو طلب کرلیا،بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکشنل ٹریننگ اتھارٹی کا مسودہ قانون منظور کرلیا یہ مسودہ قانون پہلے ہی متعلقہ قائمہ کمیٹی سے منظور ہوچکا ہے جس کے بعد قائم مقام اسپیکر بابر موسی خیل نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 24نومبرکی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔


