فیفا ورلڈ کپ جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2.1سے جرمنی کو شکست دیدی

دوحا: فیفا ورلڈکپ دوہزار بائیس کا دوسرا اپ سیٹ، جاپان نے چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ڈرامائی انداز میں شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دوحا کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے میچ کے آخری لمحات میں محض 8 منٹوں کے دوران یکے بعد دیگرے گول کرتے ہوئے جرمنی کے ارمان کو خاک میں ملادیا۔جرمنی نے کھیل کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں پیلنٹی کی مدد سے جاپان کے خلاف گول اسکور کیا، جرمنی کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کا پہلا گول ایکی گونڈاگون نے درج کرایا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی جرمنی نے دفاعی انداز اپناتے ہوئے بیشتر وقت کھیل کو مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں کھیلتے گزارا اس دوران مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جسے جاپانی ڈیفنڈرز نے ناکام بنایا۔کھیل کے 75 ویں منٹ میں جاپانی اسٹرائیکر رٹسودوان نے عمدہ گول کرتے ہوئے میچ کو برابر کردیا، محض 8 منٹ کے بعد جاپانی کھلاڑی ٹاکومااسانو نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک گول کر برتری دلادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں