خضدار،عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مقررین کا فوج کے حق میں ریلی اور نعرے بازی

خضدار(انتخاب نیوز)خضدار کے نواحی علاقہ فیروز آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان مقامی قبائلی و سماجی افراد کی جانب سے پاک آرمی کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے۔ انہوں نے سی پیک ایم 30 شاہراہ پر مارچ کیا مارچ کے شرکاء پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔ ریلی کی قیادت سیاسی و قبائلی رہنماء احمد گنگو کررہے تھے۔مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار کے عوام محب وطن اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج ہے تو یہ ملک ہے پاک آرمی کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں پاک آرمی نے ملک کی سلامتی اور قوم کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں ملک کی ترقی کے لئے بھی پاک فوج کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں چیف آف پاک آرمی جنرل جاوید قمر جاوید باجوہ نے جس طرح پاک آرمی کو پروفیشنل بنایا اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا اور ایک منفی بیان بنانا دشمن کی کوشش ہوسکتی ہے تاہم یہ محب وطنوں کا کام نہیں ہے آج بھی قوم پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی حمایت و ان کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے۔ریلی کے شرکاء کا مذید کہنا تھاکہ کہ پاک آرمی نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے بھی بڑی جدوجہد کی اور ایک ڈیسک بنا کر مسلسل اس شعبے میں محنت اور کام کرتے رہے جس کی وجہ سے ملک گرے لسٹ سے باہر نکل آئی اور اس کا فائدہ مستقبل میں ملک کو بہتر انداز میں ہوگی ریلی کے شرکاء پاک آرمی کے حق میں بھر پور انداز میں نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں