ورلڈکپ کا ہر گول پاکستانی گول ہے، جرمن سفیر
اسلام آباد (انتخاب نیوز)فیفا ورلڈکپ 2022 میں جاپان اور جرمنی کے مابین میچ کے موقع پر پاکستان میں جرمن سفیر بھی انتہائی پرجوش دکھائی د یئے۔ پاکستان میں جرمن سفر الفریڈ گرانس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فٹبال بھی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی ویڈیو میں جرمن سفیر نے کہا کہ ’جیسا کہ ا?پ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ شروع ہو رہا ہے۔ میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور ورلڈکپ جیتیں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن ایک بات بہت اہم ہے، وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا۔ کیونکہ (ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی) گیند سیالکوٹ پاکستان سے ا?تی ہے۔ لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے۔‘ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ فیفا ورلڈکپ میں جرمنی بمقابلہ جاپان میچ کے لیے بہت پْرجوش ہوں۔‘انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈکپ (جو جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے۔‘جرمن سفیر نے سوال بھی پوچھا کہ ’میرے ساتھ اور کون کون جرمن ٹیم کی حمایت کر رہا ہے؟‘


