صدرٹرمپ نے الہان عمر کو بدعنوانی کی آفت قرار دیدیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کانگرس کی ڈیموکریٹک خاتون رکن الہان عمر کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ لیسی جانسن شان دار کام کریں گے، الہان عمر بدعنوانی کی آفت ہیں۔ امریکی صدر نے ریاست مینسوٹا کی نشست کے حوالے سے الہان کے ریپبلکن حریف لیسی کے لیے اپنی حمایت اور تائید کا اظہار کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکا کے مشہور میڈیا پرسن بل مچل کی ایک ٹویٹ کو منسلک کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں