آرمی چیف کی تعیناتی، صدرعارف علوی عمران خان سے ملنے لاہور روانہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے۔ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر عارف علوی آج 4 بجے سہ پہر عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیرغور آئے گا۔
Load/Hide Comments


