کوئٹہ، باپ بیٹے کے جھگڑے میں ہمسایہ کود پڑا، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشرقی بائی پاس پر باپ بیٹے کے جھگڑے میں ہمسایہ کود پڑا، فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے بیٹے اور ہمسائے کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس گلی نمبر چار میں رہائش پذیر فہیم احمد کے بیٹے عبیداللہ کے درمیان جھگڑا ہوا، بیٹے نے باپ پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، فائرنگ کی آواز پر ہمسایہ سیف اللہ نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون (ز) اس کا بھائی نصراللہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عبیداللہ اور سیف اللہ کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں