سعودی عرب میں شدید بارش، مکہ سمیت کئی شہر ڈوب گئے، حادثات میں 2 افراد جاں بحق

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ سمیت سعودیہ کے کئی شہروں میں شدید بارش۔ جدہ میں 179 ملی میٹر بارش ہوچکی، پانی بازاروں میں داخل، حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے کئی شہروں میں شدید بارشوں سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ مکہ سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، پانی بازاروں اور مارکیٹوں میں داخل ہوگیا۔ اس دوران حادثات میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے اسکول بند کردیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں