سی پیک کو ناکام کرنے کیلئے ہدایت الرحمن نامی شخص کو پلانٹ کیا گیا ہے، احمد نواز بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران بی این پی کے رکن احمد نواز بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل گوادر میں ایک دھرنے کے دوران مولانا ہدایت الرحمن نے ہمارے اکابرین کے لئے جو زبان استعمال کی ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ناکام اور گوادر کے عوام کے حقوق کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہدایت الرحمن نامی شخص کو پلانٹ کی گیا ہے ہم نے راتوں رات نہیں بلکہ طویل جدوجہد کے بعد ایوانوں تک پہنچ کر اپنی جگہ بنائی ہے ہدایت الرحمن ناسور بن کر آئے ہیں عوام انہیں پہچان چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہدایت الرحمن اور انکی جماعت کو تنبیہ کرتا ہوں کہ صوبے کے مذہبی، سیاسی اقدار اس قسم کی گفتگو کی اجازت نہیں دیتے ہمارے اقدار شائستگی اور اکابرین کا احترام سیکھاتے ہیں ہدایت الرحمن اور انکی جماعت کے پاس یہ اقدار نہیں ہیں ہمیں انکے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔بعدازاں قائم مقام اسپیکر سرداربابر موسی خیل نے گورنر بلوچستان کا حکم پڑھ کر بلوچستان اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں