گوادر،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکا گوادر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ، تفصیلات کے مطابقبرطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر Ms Sarah Frannees Mooney کا گوادر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا ، اس موقع پر صدر شمس الحق کلمتی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا،ڈپٹی ہائی کمشنرنے گوادر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا ، اس سلسلے میں ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس کے دورے کا مقصد کاروباری لوگوں سے ملاقات اور باہمی تعلقات اور کاروبار کو فروغ دینا ہے،اس موقع پر گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شمس الحق کلمتی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور توقع ظاہر کیا کہ برطانیہ کے سرمایہ دار گوادر میں سرمایہ کاری کریں گے ،گودر میں سرمایہ کاری کرنے کا وسیع مواقع ہیں گوادر پورٹ اس خطے کا اہم ترین تجارتی مرکز بن رہا ہے اس موقع پر کاروباری شخصیت میر نوید کلمتی ،سابق صدر ناگمان عبدل،حاجی کریم داد دشتی ،حاجی باسط اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سیکریٹری الہیٰ بخش بلوچ بھی موجود تھے۔


