فیفا فٹبال ورلڈ کپ، ڈنمارک کو شکست، دفاعی چیمپئن فرانس اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

دوحہ (انتخاب نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022ئ کے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے، انہوں نے پہلا گول کھیل کے 61 ویں اور دوسرا گول 86 ویں منٹ میں کیا۔ڈنمارک کا واحد گول اینڈریس کرسٹن سین نے 68 ویں منٹ اسکور کیا۔فرانس نے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے، اب دیکھنا یہ ہے اس گروپ سے آسٹریلیا، تیونس اور ڈنمارک میں کونسی ٹیم آگے جاتی ہے۔گروپ ڈی میں تمام ٹیموں نے 2،2 میچز کھیل لیے ہیں، آسٹریلیا کے 3 جبکہ ڈنمارک اور تیونس کا 1،1 پوائنٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں