وڈھ،کوئٹہ-کراچی شاہراہ پرزمیاد گاڑی حادثے کا شکار،3افراد جاں بحق

وڈھ(نمائندہ انتخاب)کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زمیاد گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جارہاہے۔ لاشیں سول اسپتال خضدار منتقل کر دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں