انڈونیشیا، زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 318 ہوگئی

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی آفات ایجنسی کے اعلی حکام نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 318 ہوگئی ہے جبکہ 14 بدستور لاپتہ ہیں۔مغربی جاوا میں پیر کو 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔قومی آفات انتظامات و تخفیف ایجنسی کے نائب برائے ہنگامی ردعمل فجر سیتیاوان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے کو تلاش کے دوران مزید 8 لاشیں ملیں جس کے بعدہلاکتوں کی تعداد 318 ہوگئی ہے۔ سیتیاوان نے بتایا کہ سب سے زیادہ علاقوں میں سے ایک ضلع سیان جور میں 7 ہزار 729 افراد زخمی ہوئے، 58 ہزار 49 گھر تباہ ہوئے اور 73 ہزار 693 افراد کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ صوبہ مغربی جاوا کے تلاش و امدادی دفتر کے ترجمان جوشوا بنجارناہور نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بارش سے زلزلہ متاثرین کی تلاش اور بچا کے کام میں خلل پڑا ہے۔ موسمیاتی، ماحولیاتی اور جیوفزکس ادارے کے مطابق ضلع سیان جور میں اگلے 3 روز کے دوران بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں