اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان، بلوچستان میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی دو حصوں میں تقسیم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے اعلان کے بعد بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا گروپ استعفیٰ دینا کا حامی ہے جبکہ سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا کا حامی نہیں ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے،بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے سات اراکین ہیں،ان میں سے تین اراکین بابر موسی خیل بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر،نصیب اللہ مری وزیر تعلیم اور مبین خلجی صوبائی وزیر معدنیات ہیں، وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا یہ گروپ استعفیٰ دینا کا اعلان کرچکا ہے جبکہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفیٰ دینا کا حامی نہیں ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں