صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ نے 20 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے فزیو تھراپسٹ کی ہڑتال ختم کروادی، مطالبات منظوری کی یقین دہانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالا عبدالرشید بلوچ اور اپوزیشن ملک سکندر ایڈووکیٹ نے گزشتہ 20روز سے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے فزیوتھراپٹس کی ہڑتال ختم کرادی انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات منظور کرلئے جائیں گے دونوں رہنماں نے بھوک ہڑتالی نوجوانوں کو جوس پلا کر ہڑتال ختم کروائی اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، میر زابد ریکی، مکھی شام داس سمیت دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر پی ایچ ای لالا رشید بلوچ اور ملک سکندر ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماں نے کہا ہے کہ آج ہم فزیوتھراپٹس کے کیمپ میں آئے ہیں اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ 15 دنوں میں 200 اسامیوں کا اعلان کریں گے اور وزیر اعلی کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان سے بھی رابطہ کیا ہے اور ہم وزیر اعلی سے اس مسئلے کے حل کے لئے وعدہ لیکر آئے ہیں ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں اختیار دیں تو ہم کیمپ میں جاکر بھوک ہڑتال ختم کرائیں گے ملک سکندر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں نہیں اس لئے ہم نے وزیر اعلی سے اختیار لیا کہ ہم کیمپ میں جاکر بھوک ہڑتال ختم کراتے ہیں کیونکہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور ہمارا کسی چیز پر اختیار نہیں ہمارے ساتھ فزیوتھراپٹس نے رابطہ کیا تھا حالانکہ بلوچستان میں فزیوتھراپٹس خصوصی تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر ان کے لئے اسامیاں نہیں بد قسمتی سے بلوچستان میں روزگار کے کوئی مواقع نہیں اور بے روزگاری بہت زیادہ ہے نوجوان مشکل سے تعلیم حاصل کرتے ہیں اس کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہیں کہ وہ انہیں روزگار فراہم کریں فزیوتھراپٹس کو مسائل درپیش ہیں اپوزیشن کو اس پر افسوس ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے فزیو تھراپٹس سے آج حکومتی اور اپوزیشن رہنماان کی ہڑتال ختم کروانے آئے ہیں اور ان سے درخواست کی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے جس پر انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماں نے 20روز سے جاری بھوک ہڑٹال کو ختم کرانے کے لئے انہیں جوس پلا کر ہڑتال ختم کرائی اس کے بعد بھوک ہڑتالی ختم کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں