حق دو تحریک کادھرنا 36 ویں روز میں داخل،2 دسمبر کو زیر تعمیر گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور چھاؤنی کے سامنے دھرنے کا اعلان

گوادر ( بیورو رپورٹ ) گوادر دہرنا 36 ویں روز میں داخل، 2 دسمبر زیر تعمیر گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور چھاو¿نی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان۔حق دو تحریک کے لالا حمید چوک پر منعقدہ احتجاجی دھرنا کو چھتیس دن ھوگئے ۔ حکومتی وفد تاحال مزاکرات کیلئے نہ پہنچ سکی۔ حق دو تحریک کی جانب سے آج گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور چھاو¿نی بند کرنے کا اعلان – احتجاجی دھرنے کے چھتیس ویں روز احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ ٹرالنگ نے بلوچستان کے سمندر کو تاراج کردیا ہے ،مچھلیوں کی نسل کشی سے کئی مچھلی کی نسل مکمل ختم ھوچکی ہے۔ یہ ٹرالر سندھ کے ڈاکو اور ماھیگیروں کے دشمن اور سرزمین کے قزاق ہیں، جو ٹرالر اگر پکڑا جائے اور انکو عدالت میں پیش کردیا جائے تو وکلا برادری ان ڈاکو¿وں کا کیس نہ لڑیں۔ انھوں نے کہاکہ آواران، مستونگ، خضدار، کھڈکوچہ و مکران تباہ ہیں، بلوچستان کے ان علاقوں کے تباہی کے ذمہ دار سیاسی جماعتوں میں چپھے وہ ڈاکو ہیں جو روزانہ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ بلوچستان کو ان ہی سیاسی پارٹیوں نے برباد کیا ہے ،بلوچستان میں ظلم کی انتہا ھورہی ہے لیکن کسی بھی قوم پرست پارٹی کے لیڈران نے اسمبلی سے استعفی نہیں دیا ہے۔ حیات بلوچ کو ماں کے سامنےجا ں بحق کردینا ظلم کی انتہا ہے لیکن حیات بلوچوں کی قربانیوں پر اسمبلیوں میں موجود بلوچ غیرت مند ہوتے تو استعفی دیتے۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی غنڈہ گرد فورس ہے بلوچوں کا دشمن ایف سی ہے، کھڈان دشت میں ایف سی کی جانب سے غریب لوگوں کی دوکانوں کو بند کرنے کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔ ضلع کیچ میں انتظامیہ کہاں ہے، جو دشت کھڈان میں ایف سی دوکانوں کے کھولنے اور بند کرنے کے اوقات مقرر کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حق دو تحریک پر تنقید کرنے والے وٹس ایپ کے دانشور پہلے یہ بتاہیں کہ حق دو تحریک کا قصور اور غلطی کیا ہے۔ پہلے وہ ہمارا قصور تو ہمیں بتائیں ۔ اگر ہم غلط ہیں تو وہ ہمارا ساتھ نہ دیں لیکن وہ خود بھی بزدل نہ بنیں خود جدوجہد و احتجاج کریں۔ دھرنے میں مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور چھاو¿نی کے پروجیکٹ کے سامنے دو دسمبر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں