پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے،شہباز شریف
اسلام آباد(انتخاب نیوز) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے،بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔وزیر اعظم کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر سے گفتگوکرتیہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments


