فزیو تھراپسٹ کی دو سو اسامیوں کے نوٹیفکیشن کا اجراء یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر ارشد و دیگر کی پریس کانفرنس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر مقبول بلوچ اور ڈاکٹر عزیز ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی یقین دہانی پر ہم نے بیس روز کیلئے اپنا احتجاج موخر کر دیا امید ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ہمارے مطالبات جن میں فزیو تھراپی کی دو سو اسامیوں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کو یقینی بنائیں گے اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو ہم دوبارہ سخت احتجاج کرینگے انہوں نے طلباء تنظیموں سیاسی پارٹیوں آل ایسوسی ایشن و ائی ڈی اے بلوچستان وائی پی اے پاکستان فزیو تھراپسٹ الائنس بار ایسوسی ایشن ایپکا بلوچستان انجمن تاجران وائس فار مسنگ پرسنز اور صحافیوں کا شکریہ جنہوں نے ہماری بھرپور کوریج کی انہوں نے کہا کہ ہم شروع میں بیروزگار فزیو تھراپسٹس کو روزگارکی فراہمی کیلئے پر امن احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کو جامعہ بلوچستان نے پہلی مرتبہ فزیوتھراپی کے داخلوں کا اعلان کیا جس کے بعد سینکڑوں طلباء و طالبات اس شعبے سے منسلک ہوگئے اور تعلیم و تربیت حاصل کر کے بلوچستان یونیورسٹی سے فارغ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فزیوتھراپی ایسوسی ایشن 12جون 2022ء سے اپنے چھے جائز مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا اور متعلقہ اداروں کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے رہے، صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ سے ملاقات کی جنہوں نے تین روز کے اند ہمارے مطالبات کے نوٹیفکیشن کی بات کی اس کے بعد ہم نے چھے روز گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر میر اعجاز سنجرانی نے آکر مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور وزیراعلیٰ کے سامنے ہمارے مطالبات رکھنے کی ہامی بھری لیکن ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے، جس کے بعد ہم نے مجبوراً پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کی، شدید سردی میں ہم احتجاج پر بیٹھے تھے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کی جانب سے کمیٹی نے یقین دہانی کرائی جس پر ہم نے تادم مرگ بھوک ہڑتال 20 روز کیلئے ختم کردی، امید ہے جلد ہمارے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے، بصورت دیگر ہم دوبارہ احتجاج شروع کردینگے۔


