کوئٹہ میں گندے پانے سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کاسلسلہ نہ رک سکا
کوئٹہ میں حکومتی پابندی کے باوجود گندے پانے سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کاسلسلہ نہ رک سکا گندے پانی سے اگنے والی سبزیوں سے ہیپا ٹائٹس سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے لگی فوڈ اتھارٹی بھی اس سلسلے میں کارروائی کرنے سے گریزاں ہے بلوچستان ا سمبلی میں گندے پانی سے اگنے والی سبزیوں سے متعلق قرارداد بھی پاس ہوچکی ہے عملدرآمد کرنا صوبائی وضلعی حکومت کا کام ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سبزل روڈ،سپینی روڈ اور سمنگلی روڈ پرگندے پانی سے مختلف سبزیوں کدو،گوبی اور دیگر سبزیاں کاشت کئے جاتے ہیں حکومتی پابندی کے باوجود گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کاسلسلہ نہ رک سکا جس کی وجہ سے ان سبزیوں سے ہیپا ٹائٹس سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہے
صوبائی حکومت اور فوڈ اتھارٹی سبزیوں کو اگانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کیخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے کیونکہ گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں سے ہر سال مختلف بیماریاں پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔