کہاں سے آرہے ہوکہاں جارہے ہو،،لاشیں،لاپتہ افراد،چیک پوسٹوں پرتذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے، ہدایت الرحمان

کوئٹہ :جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائزقانونی اورعوامی اجتماعی مسائل کے حوالے سے ہیں ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے جولوگ ہم سے مذاکرات کرکے وعدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں وہی غیر قانونی کام کررہے ہیں ہم عوامی حقوق کے حصول کیلئے دھرنا جاری رکھیں گے دھرنے کے خلاف طاقت یاسازش اورپروپیگنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا حکومتی بااختیار طبقات سے مذاکرات وحقوق مانگ رہے ہیں گوادر وبلوچستان کے عوام کیلئے جینامشکل بنادیاہے۔ کہاں سے آرہے ہوکہاں جارہے ہو،شناختی کارڈ دکھادو،لاشیں،لاپتہ افراد،چیک پوسٹوں پرتذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے ہم نے کشتیاں جلالی ہیں واپسی کے راستے ہم نے بند کردیے حقوق کے حصول کیلئے چالیس دنوں سے دھرنا جاری ہے حکومت مذاکرات مسائل کے حل کے بجائے انٹرنیٹ،میڈیا کوریج بند کرکے مسائل ومشکلات پیداکررہی ہے۔ملک وملت دشمنوں سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جبکہ ہم مظلوموں پر ظالم ڈھائے جارہے ہیں انشاء اللہ حقوق کے حصول کیلئے ہم حکومتی رکاوٹوں کو تھوڑ یں گے اور حقوق حاصل کریں گے قومی میڈیاسے دھرنا کو غائم کرنے،بلیک آؤٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔نوجوان حقوق کے حصول کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کارکنوں،نوجوان قبائلی عمائدین سیاسی ورکرزہمارے ساتھ ہیں ہم حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پرجدوجہد جاری رکھیں گے گوادر مکران کے عوام کی جانب سے بلوچستان کی تاریخ کادوسراتاریخی پرعزم ومنظم دھرناچالیس دنوں سے جاری ہے انشاء اللہ ہم اپنے نوجوانوں ماؤں بہنوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔حقوق دوتحریک،دھرنا کے بدولت عوام کو حقوق میسرہوں گے انٹرنیٹ سروس،الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کوریج بند کرکے ہمارے راستے بند نہیں کیے جاسکتے آمرانہ اقدامات عوام دشمن اقدامات ہیں ہم حقوق لیکر جائیں گے دھرنا اس وقت تک جاری رہیگاجب تک ہمارے مطالبات حکمران سنجیدگی سے نہیں لیں گے اور ہمارے مسائل حل نہیں کریں گے منتخب نمائندے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا انتظامیہ،سیکورٹی فورسزعوام کے خون پسینے کے کمائی کے ٹیکسز پر پل رہے ہیں ہمارے خلاف آمرانہ ظلم وجبر کا حصہ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے ہم پرامن آئنی جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں حکمران ادارے ہمیں خلاف قانون اقدامات پر اگسارہے ہیں نوجوانوں میں اشتعال ردعمل پیدا کرکے حالات خراب کیے جارہے ہیں ہم پرامن ہیں اور حقوق لیکر ہی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں