قطر فیفا ورلڈ کپ، کوریا نے پرتگال کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں کوریا نے پرتگال کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ کے مقررہ ٹائم تک ایک ایک گول اسکور کیا گیا تھا۔ کوریا نے میچ کے ایکسٹرا ٹائم میں ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ پرتگال کی پورے ٹورنامنٹ میں یہ پہلا شکست ہے۔ پرتگال کو شکست دینے کے بعد کوریا اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
Load/Hide Comments