کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پرتشدد،امریکا کے 40سے زائد سینیٹرز نے چین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا
واشنگٹن:چین میں جاری کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن سے متعلق امریکا کے 40 سے زائد سینیٹرز نے چین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سینیٹرز نے چینی سفیر کو لکھے خط میں کہا کہ چین میں مظاہرین کے خلاف کسی بھی طرح کے پرتشدد کریک ڈاؤن سے امریکا اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن میں چینی سفیر کو خط لکھا۔خط میں کہا گیا کہ ہم چین میں ہونے والے مظاہروں کو اور اس پر حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل کو بھی دیکھ رہے ہیں۔خط میں کہا گیاکہ اگر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تو دونوں ممالک کے تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔امریکی سینیٹرز نے ماضی کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے خط میں کہا کہ 1989 میں طلبہ کے مظاہروں پر پرتشدد کریک ڈاؤن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔خط میں کہا گیاکہ چینی مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاون نہ کیا جائے جو صرف مزید آزادی چاہتے ہیں۔


