پارٹی پالیسیوں کیخلاف کوئی عمل قابل قبول نہیں، کسی کے حکم پر یکجہتی ریلیاں نہیں نکال سکتے، نیشنل پارٹی
مستونگ (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے بلوچستان بھر کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کی قومی پالیسیوں اور فیصلوں کی پابندی کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ڈسپلن کا خیال رکھیں۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی پالیسیوں کیخلاف کسی بھی عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اور ضلعی قائدین پارٹی کارکنوں مرکزی پارٹی کی سیاسی پالیسیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مقامی فوجی افسران کی خواہش پر فوج کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں منعقد کررہے ہیں، بعض اضلاع میں سول سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے ایسا کچھ دیکھنے میں ملا ہے۔ ضلعی تنظیموں کو مطلع کیا جاتا ہے اس طرح کی غیر ضروری اور پارٹی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے عمل سے اپنے اپ کو دور رکھیں۔ پارٹی پالیسیوں کیخلاف کوئی بھی سیاسی عمل قابل برداشت نہیں ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ نیشنل پارٹی کے ضلعی قائدین سیاسی بصیرت و جرات کو مظاہرہ کرتے ہوئے غیر جمہوری سیاسی عمل کا کبھی حصہ نہیں بنیں گے۔


