اپنے شاندار گول پر بیوی بچوں کو جشن مناتا دیکھ کر میسی کا رد عمل

دوحا:ارجنٹائن کے کپتان لوینل میسی نے راونڈ آف 16میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار گول کیا تھا، جس پر ان کی اہلیہ اور بچوں نے جشن منایا تھا،میچ کے بعد ٹی وی اینکر نے لوینل میسی کو اہلیہ اور بچوں کی جانب سے جشن منانے کی ویڈیو دکھا کر سوال کیا تو میسی نے اس کا خوبصورت جواب دیا،لوینل میسی نے کہا کہ یہ احساس بہت حیرت انگیز ہوتے ہیں، اس خوبصورت اور خوشگوار ویڈیو کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی،انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے میری فیملی نے گول سے کتنا لطف اٹھایا ہو گا،لوینل میسی نے ارجنٹائن کے شائقین کو ٹیم کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں