اسحق ڈار سے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل کی ملاقات،سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کی سرگرمیوں بارے گفتگو

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار سے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل، ای ایس سی اے پی کی ایگزیکٹیو سیکرٹری ارمینڈا سلسیا الیسجہبانہ نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل/ ای ایس سی اے پی کی ایگزیکٹیو سیکرٹری محترمہ ارمینڈا سلسیالیسجہبانہ کا خیرمقدم کیا اور اقوام متحدہ کے معاون کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں اقوام متحدہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اعتراف کرتا ہے تاہم، پاکستان کو سیلاب کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے مزید بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے اس مشکل وقت میں دوست ممالک کے تعاون کو بھی سراہا۔ای ایس سی اے پی کی ایگزیکٹیو سیکرٹری ارمینڈا سلسیاہالیسجہبانہ نے وزیر خزانہ کو ای ایس سی اے پی کے فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ ایشیا پیسفک خطے میں سب سے زیادہ جامع بین حکومتی پلیٹ فارم ہونے کے ناطے، ای ایس سی اے پی کا مقصد پائیدار ترقی کے چیلنجوں کے حل کے لیے اپنے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزیر خزانہ کو ان شعبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جن میں ای ایس سی اے پی اس وقت پاکستان میں کام کر رہا ہے جن میں تعلیم، توانائی، سماجی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ انہوں نے ملک کے مجموعی معاشی منظرنامے اور موجودہ حکومت کی جانب سے معاشرے کے غریب طبقے کی بہتری کے لیے کی جانے والی سماجی و اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں بتایا۔ای ایس سی اے پی کی ایگزیکٹو سیکرٹری نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو مکمل معاونت اور تعاون کی پیشکش کی۔وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمن سفیر کا استقبال کیا۔ انہوں نے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس اور ان کے ساتھ پرتپاک جذبات کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے سفیرلفریڈ گراناس کو موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں بتایا جن کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کی ممکنہ راہیں اور شعبے بھی بتائے جن کے ذریعے دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔ جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور حمایت کی پیشکش پر وزیر خزانہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔ سفیر نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔وزیر خزانہ نے آخر میں جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی کوششوں کے لیے مکمل معاونت اور تعاون کی پیشکش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں