دالبندین وکراچی ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائیاں، 260 کلو گرام افیون اور7 کلو ہیروئن برآمد

کراچی(انتخاب نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور سوات کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق فلائٹ نمبر G9549 سے قطر جانے کے لیے کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو 68 گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی۔ملزم نے آئس ہیروئن کو جیم کی بوتل میں مہارت سے چھپایا ہوا تھا۔ اے این ایف کی ایک اور ٹیم نے دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے 260 کلو گرام افیون اور 5 کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ضبط کی گئی منشیات کھجور کے پودوں کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں