بلوچستان سروس ٹریبونل میں پہلی بار اردو زبان میں مقدمے کا اندراج قابل تحسین ہے، وکلا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) شاہین افغان ایڈو وکیٹ نے کہا ہے کہ بلو چستان سروس ٹریبونل کے چیئر مین مظہر الیاس ناگی اور انکی ٹیم کے ججز کی جانب سے بمقدمہ اصغر شاہین بنام سر کار، سول اپیل 93/17 کا فیصلہ انگریزی کے بجائے اردو زبان میں لکھنے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں، ہم پاکستان بھر کی تمام عدالتوں سے اپیل کر تے ہیں کہ بلو چستان سر وس ٹریبونل کے تاریخ ساز فیصلے کو نظیر بنا تے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے اپنے تمام فیصلے انگریزی کی بجائے اردو زبان بھی لکھیں جائیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو جان محمد اچکزئی اورامین اللہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان سروس ٹریبونل کے چیئر مین مظہر الیاس ناگی اور انکی ٹیم کے ججز کی جانب سے بمقدمہ اصغر شاہین بنام سر کار، سول اپیل 93/17کا فیصلہ انگریزی کی بجائے اردو زبان میں سنا یا گیا جو بلو چستان بلکہ شائد پاکستان بھر میں پہلا عدالتی فیصلہ ہے جو انگریزی کے بجائے اردو زبان میں لکھا گیا ہے جس پر سروس ٹریبو نل کے چیئر مین مظہر الیاس ناگی اور انکی ٹیم کا شکرایہ ادار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے پاکستان بھر کی تمام عدالتوں سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ بلو چستان سر وس ٹریبونل کے تاریخ ساز فیصلے کو نظیر بنا تے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے اپنے تمام فیصلے انگریزی کی بجائے اردو زبان بھی لکھیں جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں