تربت،جنرل قمرجاوید باجوہ کیخلاف نازیبا تقریر، پی ٹی آئی کے رہنماء کیخلاف مقدمہ درج

تربت۔انتخاب نیوز۔ پی ٹی آئی کے رہنما، گلوکار سلمان احمد کے خلاف تربت سٹی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، تحصیل تمپ کے علاقہ رئیس آبادکے رہائشی شعیب علی ولد ابراہیم کی مدعیت میں تربت سٹی پولیس تھانہ میں پی ٹی آئی کے رہنما اور گلوکار سلمان احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، مدعی کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ گلوکار سلمان احمد نے راولپنڈی میں 26نومبر کے جلسہ کے دوران گاناگانے کے دوران سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے خلاف نازیبا تقریر کی ہے اورگوباجوہ گو کے نعرے بھی لگوائے ہیں، تربت پولیس کی جانب سے ایف آئی آرنمبر227/22درج کرکے مقدمہ کی تفتیش کیلئے اے ایس آئی آسمی بجار کومامور کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں