بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف 56 ہزار شکایات، وفاقی محتسب نے وزارت توانائی اور کمپنی سربراہان کو طلب کرلیا

اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بجلی فرا ہم کر نے والی کمپنیوں کے خلا ف سال 2022 ء کے دوران56 ہزار سے زائد شکا یات آ نے پر محکمہ کی کا رکرد گی کا جا ئزہ لینے اور عوام النا س کی شکا یات کے ازالے کے لئے وزارت توا نا ئی اور بجلی تقسیم کر نے والی کمپنیوں کے سر برا ہان کو اپنے دفتر طلب کر کے ایک اعلی سطحی اجلا س کی صدا رت کی۔ انہوں نے وزارت توا نا ئی کو ہدا یت کی ہے کہ وہ صارفین کی سہو لت کے لئے بجلی سپلا ئی کر نے والی کمپنیوں کے تمام بڑ ے دفا تر میں سہو لتی مرا کز قا ئم کر نے کو یقینی بنا ئے۔وفاقی محتسب نے کہا کہ بجلی کے صارفین اپنی استطا عت سے بڑھ کر بجلی کے بھا ری بل ادا کر رہے ہیں، انہیں سہو لیات بھی ملنا چا ہئیں۔ وفاقی محتسب گز شتہ روز ایک اعلی ٰ سطحی اجلا س کی صدا رت کر رہے تھے۔ اجلا س میں سیکر ٹر ی توا نا ئی، چیئر مین نیپرا، آ ئیسکو، لیسکو اور پیسکو کے چیف ایگز یکٹو افسران اور وفاقی محتسب کے اعلی ٰ افسران نے شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ بجلی سپلا ئی کر نے والی کمپنیوں کے خلا ف شکا یات میں تشو یشنا ک حد تک مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، محکمہ کے نظام کودرست کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پو رے ملک میں پھیلے ہو ئے ہمارے17 علا قا ئی دفا تر ساٹھ دن میں مفت اور فو ری انصاف فرا ہم کر کے عدا لتوں اور نیپرا پر شکا یت کے بو جھ کو کم کر رہے ہیں۔ اعجا زاحمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب میں غر یب لوگ شکا یات لے کر آتے ہیں، انہیں ریلیف ملنا چا ہئیے۔ صنعتی اور کمر شل صارفین کی بڑ ی رقوم پر مبنی شکا یات کو عدا لتوں اور نیپرا کی طر ف ریفر کر دیا جا تا ہے۔ زیا دہ ترشکا یات ڈیما نڈ نو ٹس میں تا خیر، بجلی کے غلط بل، خراب میٹر تبد یل کر نے میں تا خیر وغیر ہ سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ کچھ الیکٹر ک سپلا ئی کمپنیاں بہت قلیل بلوں کی مد میں ہا ئی کورٹ میں کیسز دائر کر تی ہیں جس سے نہ صر ف یہ کہ فیصلوں میں طو یل وقت لگتا ہے بلکہ غر یب صارفین کی مشکلا ت میں اضا فہ ہو تا ہے۔ اجلا س میں بجلی کے محکموں کے نظام کو درست کر نے کا بھی جا ئزہ لیا گیا تا کہ غر یب صا رفین کو فوری ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں