وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت ناموں کی تقسیم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 10 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان @HRCP87 بلوچستان کو شرکت کی دعوت دی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی کو دعوت نامہ دیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی @BSAC_org کو شرکت کا دعوت نامہ تنظیم کے چیئرمین @ChairpersonBSAC کے حوالے کیا۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کو شرکت کا دعوت نامہ تنظیم کی رہنما @MahrangBaloch_ کے حوالے کیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچ وومن فورم @BalochWF کی شرکت کا دعوت نامہ بلوچ وومن فورم کی ڈپٹی کنوینر @SultanaBaloch77 کے حوالے کیا گیا۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلیے بلوچ پیپلیز کانگرنس بلوچستان کے صدر بزرگ سیاستدان ڈاکٹر حکیم لہڑی کو دعوت نامہ پیش کیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان @PPPBalochistan_ کی شرکت کا دعوت نامہ ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر بلوچستان اختر شاہ مندوخیل کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر جبار خلجی، پی ایس ایف کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبدالستار اور نائب صدر بابل بلوچ بھی موجود تھے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 10 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند کو دعوت دی گئی۔ اس کے علاوہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کے مسئلے پر 10 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس سے @vmpsindh2 کی سربراہ سورت لوہار آن لائن خطاب کریں گی۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں پنجاپ سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کی والدہ آن لائن اپنا کرب و اذیت بیان کریں گی۔ علاوہ ازیں بی این پی کے سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ، غلام نبی مری نے @VBMP5 کے وفد کو راہشون سردار عطا اللہ مینگل کی زندگی پر لکھی گئی کتاب پیش کی۔ اس موقع پر جمال لانگو، ملک محی الدین اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں