مچھ سے اغواہونے والا چھٹا کان کن بھی بازیاب ہوگیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)مچھ سے اغواہونے والا چھٹا مزدور بھی بازیاب ہوگیا۔تفصیلات مطابق مائنز لیبر یونین صدر اقبال یوسفزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچھ سے اغواہونے والا چھٹا مزدور بازیاب ہوگیاہے ۔یاد رہے کہ13 نومبر کو مسلح افراد نے 6 مزدوروں کو مچھ کے قریب کوئلہ مائنز سے اغواکیا تھاجس میں سے پانچ مزدور17دنوں بعد بازیاب ہوگئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں