کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام کے جلسے میں سیلاب متاثرین کے امدادی ٹینٹ ریسنگ ٹریک پر بچھا دیے گئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جے یو آئی کے جلسے میں سیلاب متاثرین کو امداد کیلئے دیے گئے ٹینٹوں کا استعمال۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں سیلاب زدگان کے لیے بھیجے گئے خیموں کو قالین کے طور پر استعمال کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے ان خیموں کے استعمال کے لیے پارٹی رہنما اور انتظامیہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔ اس حوالے سے تصاویر اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسمبلی ہال کے گراؤنڈ میں ریسنگ ٹریک پر ٹینٹ لگائے گئے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ ورکرز کنونشن کے لیے خیمہ لگانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، جمعیت کو کورنگ ٹریک کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں