بلوچستان کے ضلع کیچ سے 2 نوجوان لاپتہ، تین افراد بازیاب ہوگئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ سے فورسز نے نوجوان سمیت دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سہیل ولد عبداللہ اور چاکر ولد رسول بخش کے ناموں سے ہوئی۔ سہیل کو گزشتہ شب ایک بجے کے قریب تمپ کے علاقے دازن سے اور چاکر کو کوہاڑ سے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران فورسز نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ آخری اطلاعات تک دونوں تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں مند کے علاقے گوبرد سے لاپتہ ہونے والے شکاری پیر محمد اور پنجگور سے رواں ماہ لاپتہ ہونے والے عبداللہ اور اس کا چچا محبوب بازیاب ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں