فیفا ورلڈکپ: برازیل باہر، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قطر (انتخاب نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2022میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اضافی وقت کے بعد 1-1 سے برابر تھا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا انعقاد کیا گیا۔ینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔کروشیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، آج دوسرا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کروشیا کا مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔واضع رہے کہ کروشیا نے 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے فرانس کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔برازیل پانچ بار فیفا ورلڈکپ جیت چکا ہے، آخری ٹائٹل اس نے 2002 میں جیتا تھا جبکہ کروشیا کبھی ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں