ملتان ٹیسٹ، ایک دن میں 3 غلط فیصلے، علیم ڈارکو ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے

لاہور(انتخاب نیوز) ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن 3فیصلے غلط ثابت ہونے پر علیم ڈار کو ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے۔پاکستانی امپائر دنیا بھر میں اپنے صحیح فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، ان کے بارے میں کہا جاتا کہ وہ ٹیکنالوجی کو بھی مات دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر ملتان اسٹیڈیم میں ان کے 3فیصلے غلط ثابت ہوئے،ان میں سے 2ابرار احمد کے ایک ہی اوور میں تھے جب اسپنر نے بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ریویو میں ثابت ہوا کہ گیند گلوز سے ٹکرائی تھی،اسپنر نے دوبارہ بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا، اس بار بھی علیم ڈار نے نہ میں سر ہلایا، اسپنر کو تھرڈ امپائر سے رجوع کرنا پڑا، فیصلہ تبدیل ہوگیا۔ابرار احمد نے جو روٹ(8) کو ایل بی ڈبلیو کیا،اس بار بھی میزبان ٹیم کے ریویو پر امپائر علیم ڈار غلط ثابت ہوئے، اس صورتحال میں امپائر ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے اور لوگوں نے ان پر ڈھیروں میمز بنا دیں، کچھ لوگوں نے تبصرے بھی کیے،کئی نے انھیں ریٹائرمنٹ کا مشورہ بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں