نوشہرہ، سی ٹی ڈی مردان کی کارروائی، 4 مشتبہ افراد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
نوشہرہ (انتخاب نیوز) سی ٹی ڈی مردان ریجن کی نوشہرہ کے علاقے جروبہ میں کارروائی، مشتبہ افراد کی چھا پہ مار ٹیموں پراندھا دھند فائرنگ،جوابی کارروائی میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا، مشتبہ افراد کی شناخت لطیف خان ایوبی ولد نورمحمد شازیب ولد عزیز خان محمد عادل ولد راضی خان سکنہ بڈھ بیر پشاور اور زاہد اللہ عرف عباس سکنہ افغانستان سے ہوئی، واقعات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی کہ علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں مشتبہ افراد کا گروہ جو حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس سیکورٹی فورسزز پر حملوں اور تھانہ جات پر دھماکوں میں ملوث تھے۔ اسپیشل پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مشتبہ افراد کا ایک ٹولہ متذکرہ بالا مقام پر موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار ٹیموں نے علاقہ جڑوبہ میں آپریشن شروع کیا۔ مشتبہ افراد نے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ شروع کردی۔ کافی دیر بعد فائرنگ رک جانے پر دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن چار مشتبہ افراد ہلاک پائے گئے۔ ہلاک مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا۔ علاقے میں تاحال پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔


